Sunday 6 August 2017

کتا انسا ن کادوست کیوں ؟ حیران کن انکشافات



dogs friendly with cats

کتے کے انسان دوست ہونے کی وجوہا

کتے کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ انسان کے ساتھ دوستی چاہتا ہے اور نبھاتا ہے۔  یہی ایک وجہ ہے کہ کتے بجائے اکیلے زندگی گزارنے کے انسانوں کے ساتھ زندگی گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

کئی ہزار سال قبل کتوں کی نسل کا جنم ہوا تھا اور وہ بھی بھیڑیے کی نسل سے۔ ہے نا عجیب بات؟ ایک نئی تحقیق کے مطابق کچھ خاص جینز کتوں میں پائی جاتی ہیں جو ان کو سماجی ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ ڈاکٹر بریجنٹ ہالڈٹ ، جن کا تعلق پرنسٹن یونیورسٹی سے ہے، انکشاف کرتے ہیں کہ جینیاتی تبدیلیوں سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ کتے اور بلی کن خصوصیات کی حامل ہیں۔ یہ جینز ہی ہیں جو ہمارے پالتوجانوروں بشمول کتوں اور بلیوں کے بارے آگہی فراہم کرتے ہیں۔  

اس بات پر کئی تحقیقات ہوچکی ہیں کہ بھیڑیوں اور کتوں کے رویوں کے بارے میں کیسے جانا جائے۔ ان کی اہلیت اور صلاحیت کو جانچنے کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ان تحقیقات کی روشنی میں ہمیں یہ معلومات ملی ہیں کہ بھیڑیے ہوں یا کتے، دونوں ہی اپنی مشکلات پر قابو پانے میں انتہائ باصلاحیت واقع ہوئے ہیں۔


مثلا دونوں کے سامنے پلاسٹک کے لنچ باکس رکھے گئے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ آیا وہ سوسجز ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں۔ حیرت انگیز طور پر یہ نتیجہ مثبت رہا اور وہ اپنی مطلوبہ خوراک نکالنے میں کامیاب رہے۔
کتوں اور بھیڑیوں میں فرق
نتائج سے پتہ چلتاہے کہ کتوں میں اور بھیڑیوں میں ، باوجود کئی چیزوں کی مماثلت کے ، کئی فرق ہیں۔ مثلا کتے زیادہ دوستانہ ہوتے ہیں جبکہ بھیڑیوں میں یہ صفت کم دیکھنے کو ملی۔ کتے انسانوں کے ساتھ زیادہ خوش رہتے ہیں جبکہ بھیڑیے انسانی میل جول رکھنے سے اتنی خوشی محسوس نہیں کرتے۔

جسطرح انسانوں میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، اسی طرح کتوں میں بھی یہ تبدیلیا ں واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہیں۔ کچھ انسان شرمیلے اور تنہائی پسند واقع ہوئے ہیں تو کچھ زندگی کے ہنگاموں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور غیرضروری شرم وحیا کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ یہی حال کتوں کا بھی ہے۔  

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایلن کا ماننا ہے کہ در ج بالا معلومات اس لحاظ سے انتہائی اہم ہیں کہ ان کے ذریعہ انسانوں کی بیماریوں کا پتہ چلا یا جاسکتاہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ کتوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے جو جینیاتی تبدیلیاں ان میں واقع ہوتی ہیں، اس سے انسانوں میں مختلف بیماریوں کا جنم ہوتاہے۔ اب سے کوئی بیس سے پچاس ہزار سال پہلے کتوں نے انسانوں کے ساتھ رہنا شروع کیا ۔ یہ وہ وقت کہلاتا ہے جب بھیریے بھی انسانوں کے ساتھ رہتے تھے، اور شکار کرنے میں ان کی ہر ممکن مدد کرتے تھے۔ 

No comments:

Post a Comment