Thursday 8 March 2018

زیادہ تابکاری والے فون خطرناک ہیں؟

زیادہ تابکاری والے فون خطرناک ہیں؟

موبائل فون استعمال کرنا ایک عام سی عادت ہے، لیکن اس عادت نتیجہ میں انسانی جسم کس طرح متاثر ہوتاہے۔ یہ بات کسی نے قابل توجہ نہیں سمجھی۔ موبائل فون استعمال کے دوران بے تحاشا تابکاری خارج کرتاہے، اور انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ چند سوالات جو ذہن میں آسکتے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ موبائل فون کا مستقل استعمال کیا کینسر کا باعث ہے؟ کیا کوئی طریقہ ہے کہ موبائل استعمال بھی ہو اور اس کے مضر اثرات سے بھی حفاظت ہو؟ سالہا سال سے ماہرین طب اور سائنسدان ان جیسے سوالات کا جواب جاننے کی کوشش میں ہیں، لیکن  تاحال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ جو بات سب کے اتفاق میں ہے، وہ یہ ہے کہ دوران استعمال کچھ تابکاری شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو کہ ایک مخصوص ریڈی ایشن کی ایک قسم ہیں۔ یہ شعاعیں اس قدر خطرناک تو نہیں ہیں، کہ ہمارے ڈی این اے کوتباہ کردیں ہاں البتہ اتنا ضرورہے کہ ڈی این کی ساخت میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment