Monday, 30 April 2018
Hain Talkh Bohat Banda e Mazdoor k Auqat Urdu Essay | ہیں تلخ بہت بندہ مزدور۔۔۔
یکم مئی کو پاکستان سمیت ملک بھر سیمینار اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جن میں مزدوروں کے حقوق پر بات ہوتی ہے۔ ہرسال یہ عزم دہرایا جاتاہے کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول میں جو بھی رکاوتیں ہیں ان کو دور کیاجائےگا اور ان کی تمام تر مشکلات حل کی جائیں گی۔ مسلسل آٹھ گھنٹے اس طرح کے وعدوں اور نعروں میں گزرجاتاہے اور بے چارہ مزدور ان آٹھ گھنٹوں میں بھی محنت ومزدوری میں لگا ہوتاہے۔