Saturday, 26 August 2023

بھوکا رہنے کے نقصانات

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ڈائٹنگ انسانی صحت کے لیے بہت بہتر ہے اور بھوکا رہنے سے کئی مثبت مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں لیکن ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ دیر تک بھوکا رہنا اپ کی سوچوں کو منفی حد تک اور خطرناک حد تک تبدیل کر سکتا ہے جس سے اپ میں چڑچڑا پن اور بد مزاجی پروان چڑھتی ہے اس سے اپ کی سوچنے ۔۔سمجھنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے 


ایک تازہ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ڈپریشن کی علامات ان لوگوں میں زیادہ پائی گئی جو ڈائٹنگ کرتے تھے اور زیادہ دیر تک اپنے اپ کو بھوکا رکھتے تھے


جو لوگ بروقت اور معیاری کھانا کھاتے ہیں ان میں سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت ان لوگوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جو اپنے اپ کو بھوکا رکھتے ہیں اور جسم کو توانا اور معتدل رکھنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں


No comments:

Post a Comment