Friday 3 July 2020

سبزیوں کے پتوں کے فوائد

ہم اکثر آپ کو سبزیون کے فائدوں سے روشناس کراتے رہتے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ سبزیوں کے ڈنٹھلوں اور پتوں کی ، یہ کس طرح مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ بے کار چیزیں ہیں بھلا ان کے کھانے سے کیا فائدہ ہوسکتاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں موجود معدنیات اور حیاتین آپ کو بہت فائدہ دیتے ہیں۔ ان کو تراشیں، دھوئیں اور پکائیں اور بے کار میں ان کو باہر پھینکنے سے اجتناب کریں حیرت انگیز طور پر یہ نہ صرف فائندہ مند ہوتے ہیں بلکہ بہت لذیذ بھی ہوتے ہیں۔
شلجم کےپتے 
بینائی کی کمزوری کا ایک سبب عمر کا بڑھنا بھی ہے۔ لیکن یہ سمھیں کہ یہ عارضہ بغیر کسی علاج کے ہے۔ اس کا علاج موجود ہے ۔ جی ہاں شلجم پتوں 
سمیت پکائیں اور آنکھوں کے مسائل خصوصا موتیا سے محفوظ رہیں۔ شلج کے پتے استعمال کرنے سے آنکھوں کے مسائل کا خطرہ تیس فیصد تک کم ہوسکتاہے۔ 
اگر آپ شلجم کا سالن بنارہے ہیں تو خواہ گوشت کے ساتھ ہو یا بغیر گوشت کے، پتوں کو شامل کرنا کبھی نہ بھولیں۔ 
مولی کے پتے 
ہمیں معلوم ہے کہ مولی کے پتے بدذائقہ اور تیکھے ہوتے ہیں، لیکن ان کی غذائیت کا اگر سوچیں تو آپ اس کو کھانے پر ضرور رضامند ہونگے۔ مولی کی نسبت اس کے پتوں میں حیاتین سی چھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔  اس کے علاوہ یہ جسم کے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرنے کا ذریعہ ہیں۔ لہذا اپنی خوراک میں مولی کے پتوں کو شامل کرنا نہ بھولیں۔

پھول گوبھی کے پتے 
پھول گوبھی کے پتے اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ گوبھی کے لیے حفاظتی غلاف کا درجہ رکھتے ہیں۔ پابندی سے ان کو کھانا کینسر سے بچاو کا سبب ہے۔ 
جس سے فاسد مادوں کا اخراج ، بیضہ دانی کی حفاظت، چھوٹی آنت کے کینسر سے بچاو ان کے معمولی فوائد میں سے ہیں۔ خواہ آپ ان کا سالن بنائیں، سلاد بنائیں، آملیٹ میں ان پتوں کو استعمال کریں ، کسی بھی طرح ان کے فوائدسے محروم نہیں رہیں گے ۔











No comments:

Post a Comment