Friday, 10 July 2020
Wednesday, 8 July 2020
Friday, 3 July 2020
سبزیوں کے پتوں کے فوائد
ہم اکثر آپ کو سبزیون کے فائدوں سے روشناس کراتے رہتے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ سبزیوں کے ڈنٹھلوں اور پتوں کی ، یہ کس طرح مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ بے کار چیزیں ہیں بھلا ان کے کھانے سے کیا فائدہ ہوسکتاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں موجود معدنیات اور حیاتین آپ کو بہت فائدہ دیتے ہیں۔ ان کو تراشیں، دھوئیں اور پکائیں اور بے کار میں ان کو باہر پھینکنے سے اجتناب کریں حیرت انگیز طور پر یہ نہ صرف فائندہ مند ہوتے ہیں بلکہ بہت لذیذ بھی ہوتے ہیں۔
شلجم کےپتے
بینائی کی کمزوری کا ایک سبب عمر کا بڑھنا بھی ہے۔ لیکن یہ سمھیں کہ یہ عارضہ بغیر کسی علاج کے ہے۔ اس کا علاج موجود ہے ۔ جی ہاں شلجم پتوں
سمیت پکائیں اور آنکھوں کے مسائل خصوصا موتیا سے محفوظ رہیں۔ شلج کے پتے استعمال کرنے سے آنکھوں کے مسائل کا خطرہ تیس فیصد تک کم ہوسکتاہے۔
اگر آپ شلجم کا سالن بنارہے ہیں تو خواہ گوشت کے ساتھ ہو یا بغیر گوشت کے، پتوں کو شامل کرنا کبھی نہ بھولیں۔
مولی کے پتے
ہمیں معلوم ہے کہ مولی کے پتے بدذائقہ اور تیکھے ہوتے ہیں، لیکن ان کی غذائیت کا اگر سوچیں تو آپ اس کو کھانے پر ضرور رضامند ہونگے۔ مولی کی نسبت اس کے پتوں میں حیاتین سی چھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرنے کا ذریعہ ہیں۔ لہذا اپنی خوراک میں مولی کے پتوں کو شامل کرنا نہ بھولیں۔
پھول گوبھی کے پتے
پھول گوبھی کے پتے اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ گوبھی کے لیے حفاظتی غلاف کا درجہ رکھتے ہیں۔ پابندی سے ان کو کھانا کینسر سے بچاو کا سبب ہے۔
جس سے فاسد مادوں کا اخراج ، بیضہ دانی کی حفاظت، چھوٹی آنت کے کینسر سے بچاو ان کے معمولی فوائد میں سے ہیں۔ خواہ آپ ان کا سالن بنائیں، سلاد بنائیں، آملیٹ میں ان پتوں کو استعمال کریں ، کسی بھی طرح ان کے فوائدسے محروم نہیں رہیں گے ۔
Wednesday, 1 July 2020
پیزا اور برگر کھانے کے فوائد
اکیسویں صدی میں ، انسانوں کی خوراک کافی تبدیل ہوئی ہے۔ اس وقت جنگ فوڈ جیسے برگر، شوارما اور پیزا کا دور دورہ ہے۔ چونکہ یہ آسانی سے تیار ہوجاتی ہیں، اس لیے نوجوان نسل میں کافی مقبول ہے۔ عام طور پر یہ تاثر ہے کہ ایسی خوراکیں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں، حالانکہ اگر غور کیا جائے تو ان میں کافی حیاتین بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ مثلا ان غذاوں میں چکن، سبزیاں، وغیرہ موجود ہوتی ہیں، چکن حیاتین کاایک اہم ذریعہ ہے۔ جو کہ انسانی مسلز کو مضبو ط کرتاہے۔ سزیوں سے اینٹی اگسیڈ نینس میسر ہوتی ہے جو کہ ہماری قوت مدافعت کے لیے اہم ہے۔
البتہ ایک چیز ہے، جس پر ماہرین کو تحفظات ہیں۔ وہ ہے میدہ ، جو ان چیزوں کا لازمی جز ہے اور وہ جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔ میدہ پسے ہوئے گندم کے آٹے سے تیا ر ہوتاہے جو کہ اس آٹے کو چھان کر حاصل کیا جاتاہے۔ اس چھاننے کے دوران آٹے کے مفید اجزاء ختم ہوجاتے ہیں مثلا فائبر، وٹامنز، اور دیگر غذائیت بھری چیزیں۔ فائبر کو دوسرا عام نام پھلکا یا بھوسہ ہے۔
یہ پھلکا یا بھوسا مفید اس لیے ہے کہ اس میں غذائیت کے موجود ہونے کی وجہ سے ٰخوراک جلدی ہضم ہوجاتی ہے۔ اور یہ جلد خون میں جذب ہوجاتاہے۔ مزید برآں، بھوسہ کی حیثیت برش کی ہوتی ہے۔ یہ خٰوراک کی نالی میں جاکر اس کو فاسد مادوں سے پاک کرتاہے اور بڑی آنت کے لیے بے حد مفید ہے۔
اس طرح بھوسہ کا استعمال جلدی بھوک مٹاتا ہے اور یوں آپ بسیارخوری کی لت سے چھٹکارا بھی پالیتے ہیں۔ وزن میں نمایاں کمی بھی اس کے مفید کارناموں میں سے ایک ہے۔ اس کے برعکس میدہ فائبر سے تقریبا خالی ہوتاہے۔ میدہ پر مشتمل خوراک کے نقصانات کا اندازہ آپ اس طرح کرسکتے ہیں کہ یہ خوراک کی نالی میں گوند کی طرح چپک جاتی ہے، جس کی وجہ سے خوراک میں موجود غذائیت خون میں جذب نہیں ہوتی اور یوں آپ گوناگوں بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
وٹس ایپ کا ایک شاہکار ، جس کا انتظار تھا
صارفین ایک طویل عرصے سے وٹس ایپ میں ایک فیچر کا انتظار کررہے تھے۔ اب وہ فیچر تقریبا تیار ہونے کو ہے۔ صارفین کی انتطار کی ایک وجہ اور بھی ہے کہ یہ فیچر دیگر مقبول موبائل ایپس میں پہلے سے موجود ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ صارفین اپنے اکاونٹ کو ایک سے زیادہ چیزوں پر استعمال کرسکیں گے۔ چند دن پہلے کی بات ہے کہ جب وٹس ایپ نے کچھ چیزین متعارف کروائیں جیسے گروپ ویڈیو چیٹ ہے۔ پہلے اس میں زیادہ سے زیادہ چار لوگ شریک ہوسکتے تھے۔ اب یہ تعداد بڑھا کر آٹھ کردی گئی ہے۔
لیکن وٹس ایپ اکاونٹ کو ایک ہی وقت میں ایک سے زائد موبائل فون اور ٹیبلٹ پر استعمال کرنا ایک نہایت خوش آئند فیچر ہے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)



















