Friday, 8 November 2019

اپنے بچوں کو موبائل سے دور رکھیں

موبائل فون کا کثرت سے استعمال مضر ہے۔
ہمارے بچے اکثر موبائل پر نظریں گاڑے دکھائی دیتے ہیں، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ قوی امکان ہے کہ موبائل فون کا کثرت سے استعمال بینائی کو متاثر کرتاہے، اور اس کے اثرات بد جوانی اور بڑھاپے میں شدید تر محسوس کیے  جائیں گے۔

موبائل فون کا استعمال نہ صرف قلت بینائی کا موجب بنتا ہے بلکہ اس سے سوزش چشم ، اورآنکھوں کی خشکی جیسے امراض بھی سر اٹھاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں چھوٹی عمر میں چشمہ لگنے کا امکان  بھی غالب طور پر موجود رہتاہے۔
بچوں کو ذہنی ا ور جسمانی نشونما کی ضرورت ہوتی ہے، اور موبائل کا استعمال ان چیزوں کے لیے رکاوٹ ثابت ہورہا ہے۔ موبائل فون سے خطرناک قسم کی شعائیں نکلتی ہیں، جس سے دماغ اور ہڈیوں میں بیماریاں پیدا ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتاہے۔    
آج کل کےچھوٹے بچے سمارٹ فون اور ڈیجیٹل فون کے عادی ہو تے جارہے ہیں، آج کے بچے کو حقیقی دنیا سے کوئی لگائو نہیں ہے۔ ہروقت موبائل میں گم سم یہ بچے جاندار معاشرے کافرد بننے پرکی صلاحیت نہیں رکھتے
ستم یہ ہے کہ وہ بچے جو ابھی بولنے پر بھی قادر نہیں  ہوئے موبائل پر نظریں گاڑے ہوتے ہیں۔ اس میں زیادہ قصور مائوں کا بھی ہے جو بجائے اس کے بچوں کووقت دیں، سوشل میڈیا اور موبائل فون میں مگن رہتی ہیں۔
بچے جب تنگ کرتے ہیں ، تومائیں ان سے جان چھڑانے کا بہانہ چاہتی ہیں۔ موبائل فون کی صورت یہ آج کل کا اچھا بہانہ میسر آگیا ہے۔ شروع میں تو مائیں اپنی سہولت سمجھتی ہیں کہ بچوں کے ہاتھ موبائل تھما دیا تو تھوڑی دیر کے لیے گھر کے کام کاج کے لیے فرصت میسر آگئی، لیکن رفتہ رفتہ جب بچوں میں موبائل کی عادت پختہ ہوجاتی ہے، تو مائوں کے لیے وبال جان بن جاتاہے۔ پھر مائیں بچوں کی یہ عادت چھڑوانا چاہتی ہیں، لیکن بچے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

No comments:

Post a Comment