سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی بیٹریاں دوقسم پرہیں۔ کچھ نکالی جاسکتی ہیں اور کچھ فکس ہوتی ہیں۔ موبائل فون کے مسائل میں سے سب سے اہم مسئلہ چارجنگ کا ہے۔ یہ شکایت عام ہے کہ بیٹری ضرورت سے زائد چارج ہوجائے توخراب ہوجاتی ہے۔ کچھ لوگ رات کو سوتے وقت چارجنگ پر لگادیتے ہیں اور صبح کو پلگ سے نکالتے ہیں۔ ایک دودن ایسا کرنا مضرنہیں تاہم اس کی عادت بنالینا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ جس سے احتراز بہرحال ضروری ہے۔ وقتا فوقتا کمپنیوں کی طرف اہم مشوردے دیے جاتے ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ چارجنگ کے حوالے سے احتیاط ضروری ہے۔
No comments:
Post a Comment